فواد خان نے41 ویں سالگرہ ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے انداز میں منائی

اداکار نے اپنی بلاک بسٹر فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ تھیم کا کیک اپنی اہلیہ صدف فواد کے ساتھ مل کر کاٹا

فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار فواد خان نے اپنی 41 ویں سالگرہ 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ ' کے انداز میں دھوم دھام کے ساتھ منائی۔

اداکار نے اپنی سالگرہ اپنے قریبی دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ لاہور میں اپنے گھر پر منائی۔

اس موقع پر انہوں نے اپنی بلاک بسٹر فلم 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' تھیم کا کیک اپنی اہلیہ صدف فواد کے ساتھ کاٹا۔








View this post on Instagram


A post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial)






فواد خان کی سالگرہ 29 نومبر کو ہوتی ہے تاہم انہوں نے اپنی سالگرہ سے قبل ہی اس کی تقریب کا انعقاد اپنے قریبی دوست احباب اور اہل خانہ کی موجودگی میں کیا۔

ان کے مداحوں نے ان کی اس ویڈیو پر ان کے لیے دعائیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ فواد خان نے گزشتہ برس اپنی سالگرہ دبئی میں کروز پر منائی تھی۔
Load Next Story