- کراچی میں گرمی میں مزید اضافے کا امکان
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز
- بابر اعظم دنیا کے کامیاب ترین ٹی 20 کپتان بن گئے
- شاہین کے 300 انٹرنیشنل شکار مکمل
- پاکستانی ایئرلائنز پر پابندی ختم کرنے کے تناظر میں پیش رفت کاامکان
- اسلام آباد میں پی آئی اے پرواز خراب موسم کی زد میں آگئی، متعدد مسافر زخمی
- زہریلے کیمیکل کا استعمال، بھارتی غذائی اشیاء پرعالمی پابندیاں عائد
- اصلاحات کے ذریعے آئی ایم ایف پروگرام کو گیم چینجر بنانا ممکن
- پاکستان کیلیے چند سال آئی ایم ایف کے بغیر مشکل ہیں، برطانوی چیف اکانومسٹ
- انا چھوڑیں ٹیم کو دیکھیں
- استحکام کیلئے خودانحصاری کی طرف بڑھنا ہوگا!
- ہالا؛ قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم، 5 مسافر جاں بحق
- پکتیکا پر مبینہ حملہ، افغان طالبان نے پاکستانی وفد کا دورہ منسوخ کردیا
- وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار، ہنگامی اجلاس طلب
- بار بی کیو بنانے کیلئے جھاڑن کا استعمال، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
- ڈیمنشیا کے مریض موت سے پہلے نارمل کیوں ہوجاتے ہیں؟
- اے آئی کی تیار کردہ جعلی تصاویر، ویڈیوز کیسے شناخت کریں؟
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے نئے ٹیکس اقدامات پر بریفنگ مانگ لی
- رفح پر اسرائیلی حملے سے حماس ختم نہیں ہوگی، امریکا
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم
کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی۔
ڈالر کے انٹربینک ریٹ بغیر کسی تبدیلی کے 223.69روپے کی سطح پر بند ہوئے اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 231.50روپے کی سطح پر بند ہوئی۔
واضح رہے کہ موجودہ دور حکومت میں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قدر بالترتیب 18فیصد اور 20 فیصد گھٹ گئی ہے۔ موجودہ حکومت سے قبل ڈالر کا انٹر بینک ریٹ 182.93روپے اور اوپن ریٹ 185روپے تھا۔
سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے ذرمبادلہ کے ذخائر کے استحکام کے لیے ڈپازٹ شدہ 3ارب ڈالر کے ذخائر کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی خبر نے جمعہ کو کاروبار کے ابتدائی دورانئیے میں جاری ڈالر کی پرواز ایک بار پھر روک دی جس سے ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بظاہر کوئی انفلوز نظر نہیں آرہے ہیں جبکہ آئی ایم ایف کے ساتھ بھی معاملات طول اختیار کرتے جارہے ہیں،عالمی مالیاتی اداروں کے فنڈز سے کی صورت میں انفلوز متوقع ہیں، انہی عوامل کے باعث جمعہ کو ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔