مچھ میں مسافر ٹرین پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق متعدد زخمی
واقعے کے بعد لیویز اہلکاروں نے فوری طور پرحملہ آوروں کے خلاف جوابی کارروائی کی تاہم حملہ آورفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے
ٹرین جیسے ہی سرنگ سے گزری پہاڑوں میں گھات لگائے حملہ آوروں سے اس پر فائرنگ شروع کردی۔ فوٹو: فائل
مچھ کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے مسافر ٹرین پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور سے کوئٹہ جانے والی نواب بگٹی ایکسپریس مچھ کے قریبی علاقے او سی پور کی 7 نمبر سرنگ سے جیسے ہی نکلی تو پہاڑوں میں پہلے سے گھات لگائے نامعلوم افراد نے اس پر اندھا دھنگ فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد لیویز اہلکاروں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر حملہ آوروں کے خلاف جوابی کارروائی کی تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔