کراچی ولاہورسانحات کی شفاف تحقیقات کرائی جائےرضاربانی

ہمیں اس حوالے سے صنعتی ولیبرلاز اوردیگرمتعلقہ قوانین کاازسرنوجائزہ لیناچاہیے،بیان۔

ہمیں اس حوالے سے صنعتی ولیبرلاز اوردیگرمتعلقہ قوانین کاازسرنوجائزہ لیناچاہیے،بیان , فوٹو: ایکسپریس

پیپلزپارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سینیٹررضاربّانی نے لاہوراورکراچی میں بھیانک آتشزدگی کے نتیجے میں ہونے والی محنت کشوںکی ہلاکت پرگہرے دکھ اوررنج کااظہارکرتے ہوئے صوبائی حکومتوں پرزوردیاہے کہ ان سنگین واقعات کی انتہائی شفاف اوردیانت دارانہ تحقیقات کرواکر اس قومی سانحے کے ذمے داران کوقانون کے مطابق کیفرِکردارتک پہنچایاجائے۔


اپنے بیان میں انھوں نے کہاکہ آتشزدگی کے سنگین حادثات نے ہوس زرمیں مبتلا سرمایہ دارانہ نظام کے مکروہ چہرے سے نقاب نوچ لیاہے جبکہ ہماری ریاست کے انتظامی ادارے اورانکے اعلیٰ افسران کی کارکردگی اور صلاحیتوں کے حوالے سے بھی سنگین سوالات اُٹھادیے ہیں،ان بدترین اورافسوسناک واقعات کوسنجیدگی سے لیتے ہوئے ہمیں صنعتی قوانین،لیبرلازاوردیگرمتعلقہ قوانین کا ازسر نوجائزہ لینا چاہیے اورانھیں موجودہ حالات سے ہم آہنگ کرنے کیلیے ضروری اقدامات اٹھانے ہونگے۔انھوں نے کہاکہ آزمائش کی اس گھڑی میں پیپلز پارٹی متاثرہ خاندانوں اوراُن کے ورثاکے ساتھ کھڑی ہے اورہم انھیں کبھی تنہانہیں چھوڑیںگے۔
Load Next Story