امریکا نے پاکستان میں نجی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا

پاکستان اورامریکا اتحادی رہیں گے،بھارت کیساتھ فوجی تعلقات بڑھاناچاہتے ہیں،پینٹاگون۔


Online/APP September 15, 2012
پاکستان اورامریکا اتحادی رہیںگے،بھارت کیساتھ فوجی تعلقات بڑھاناچاہتے ہیں،پینٹاگون، فوٹو: فائل

امریکانے پاکستان میں نجی سرمایہ کاری کے طویل مدتی منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

سرکاری و نجی شراکت داری پر مبنی یہ پروگرام پاکستان کی چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں کو سرمائے تک رسائی فراہم کرکے روزگار کے مواقع میں اضافہ اورمعاشی ترقی کو فروغ دے گا۔ جمعے کو امریکی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان میں ناظم الامور رچرڈ ہوگلینڈ نے کہا کہ پاکستان با صلاحیت کاروباری لوگوں سے مالا مال ہے جنھیں اپنی صلاحیتیں پوری طرح بروئے کار لانے کیلیے سرمائے کی اشد ضرورت ہے۔ یہ پروگرام اس امر کی مثال ہے کہ امریکہ کس طرح روایتی غیر ملکی امداد سے آگے بڑھ کر ان کاروباری لوگوں کی مدد ،تیزی سے بڑھتی آبادی کیلئے روزگار کے نئے مواقع اور لوگوں کی زندگیاں بہتر بنانے میں تعمیری کردار ادا کر سکتا ہے۔

آن لائن کے مطابق امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تمام معاملات طے پا گئے ہیں ، دونوں ممالک قریبی اتحادیوں کے طورپر مل کرکام کرتے رہیںگے۔ پینٹا گون کے ترجمان جارج لٹل نے صحافیوں کو بتایاکہ ہم پاکستانی اتحادیوں کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھ سکتے ہیں۔ ان کامزیدکہناتھا کہ ہم بھارت کے ساتھ فوجی تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں،اس سلسلے میں برآمدی ٹیکنالوجی کی منتقلی اہم ایشو ہے جس پر خصوصی کام کرینگے ۔

مقبول خبریں