بلدیہ عظمی کراچی میں اب ہفتہ وار تعطیل میں بھی کام ہوگا ایڈمنسٹریٹر سیف الرحمٰن

ایڈمنسٹریٹر کی کارکردگی سے پورا ادارہ واقف ہے، پہلے وہ خود ان احکامات پر عمل کرکے دکھائیں، کے ایم سی ملازمین

ڈاکٹر سیف الرحمٰن، نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے نئے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر سیف الرحمٰن نے ہفتہ وار تعطیلات میں بھی کام کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلدیہ عظمی کراچی میں اب ہفتہ وار تعطیل میں بھی کام ہوگا، نئے آنے والے ایڈمنسٹریٹر کراچی نے چھٹی کے دن بھی دفاتر کھلنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تعطیل کے روز کام کرنے کے احکامات پر افسران اور ملازمین میں بے چینی پھیل گئی ۔

احکامات کے مطابق کے ایم سی اینٹی انکروچمنٹ کے تمام فیلڈ آفسز ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلے رہیں گے، سینئر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کے ایم سی نے اس ضمن میں سرکلر بھی جاری کر دیا۔


ایڈمینسٹریٹر کے جاری کردہ احکامات کے تحت محکمہ کے تمام ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور فیلڈ اسٹاف ہفتے اور اتوار کو بھی اپنے آفس میں موجود ہوں گے۔

دوسری جانب تعطیل کے روز کام کرنے کے احکامات پر افسران اور ملازمین کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

افسران و ملازمین کا کہنا ہے کہ ایڈ منسٹریٹر تعطیل کے دن کام کرانے کا اختیار نہیں رکھتے، چھٹی کے روز ملازمین سے زبردستی کام کرانا غیرقانونی ہے، اسی لیے ایڈمنسٹریٹر کراچی کا یہ اقدام ملازمین کے حقوق کی پامالی ہے۔

افسران کا کہنا ہے کہ موجودہ ایڈمنسٹریٹر اس پہلے بھی کے ایم سی کے مختلف عہدوں پر تعینات رہے چکے، ایڈمنسٹریٹر کی کارکردگی سے پورا ادارہ واقف ہے، وہ پہلے خود کچھ کرکے دیکھائیں پھر دیگر ملازمین کیلئے احکامات جاری کریں۔

افسران و ملازمین کا کہنا ہے ایسے احکامات کو کے ایم سی کے تمام ملازمین مسترد کرتے ہیں،
Load Next Story