کوئٹہ سے کراچی منشیات اسمگل کی کوشش ناکام 360 کلو چرس برآمد
اسلام آباد سنگجانی ٹول پلازہ، حیدر آباد اور کوہاٹ سے بھی منشیات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا
مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران منشیات کی بھاری مقدار برآمد ہوئی ہے (فوٹو فائل)
اے این ایف نے منشیات کے خلاف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق لسبیلہ کے قریب بڑی کارروائی کے دوران کوئٹہ سے کراچی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ گاڑی میں سے 360 کلو چرس اور اسلحہ برآمد کرکے کوئٹہ کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
دوسری کارروائی میں اسلام آباد سنگجانی ٹول پلازہ کے قریب ٹرک سے 25 کلو 200 گرام چرس اور 7 کلو 200 گرام افیون برآمد کرکے خیبر کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
حیدر آباد میں کارروائی کرتے ہوئےملزم سے 1 کلو 500 گرام افیون اور 800 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ کوہاٹ درہ آدم خیل کے قریب سے پلاسٹک کے تھیلوں سے 18 کلو چرس برآمد کی گئی۔ اے این ایف نے ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔