مسجد سے مماثلت انتہا پسند ہندوؤں کی فرمائش پر بھارتی ریلوے اسٹیشن کا رنگ تبدیل
انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے اسٹیشن کے باہر مظاہروں کے بعد انتظامیہ اقدام پر مجبور، سوشل میڈیا صارفین کی کڑی تنقید
انتہا پسندوں کے دباؤ پر ریلوے اسٹیشن کا رنگ سبز سے بدل کر سفید کردیا گیا ہے (فوٹو ٹوئٹر)
بھارت میں مودی سرکار کی جانب سے مسلم ثقافت کی علامات، تاریخی مقامات و عمارتوں کی مسماری اور نام بدلنے کا سلسلہ جاری ہے۔
حال ہی میں بھارتی ریاست کرناٹکا میں کلبرگی ریلوے اسٹیشن پر سبز رنگ کو مسجد سے مماثلت قرار دیتے ہوئے ہندو انتہا پسندوں نے تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا، جس کے بعد انتظامیہ نے مجبور ہوکر سبز رنگ کو سفید سے تبدیل کردیا۔
حال ہی میں بھارتی ریاست کرناٹکا میں کلبرگی ریلوے اسٹیشن پر سبز رنگ کو مسجد سے مماثلت قرار دیتے ہوئے ہندو انتہا پسندوں نے تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا، جس کے بعد انتظامیہ نے مجبور ہوکر سبز رنگ کو سفید سے تبدیل کردیا۔
اس سے قبل ریاست کرناٹکا ہی کے شہر میسور میں مسجد کی طرز پر بنائے گئے ایک بس اسٹاپ کو ہندو انتہا پسند حکمراں جماعت بی جے پی کے رکن اسمبلی کی جانب سے دھمکی کے بعد تبدیل کردیا تھا۔
بھارت میں حکومت کی سرپرستی میں ہندو انتہا پسندوں کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انتہا پسند تنظیمیں اور ان کے کارکن مسلم مخالف اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں پر مظالم، سرعام تشدد، جھوٹے الزام عائد کرکے مسلمانوں کا قتل عام معمول بن چکا ہے۔
واضح رہے کہ مذہبی آزادیوں کی کھلی خلاف ورزی اور اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کے خلاف متعصبانہ و نفرت انگیز واقعات رپ امریکی کمیشن نے اپنی رپورٹ میں بھارت پر پابندیاں عائد کرنے کی سفارش کی تھی۔