فیروز خان اور علیزے کے درمیان بچوں کے اخراجات کیلئے صلح کی کوشش ناکام

کورٹ رپورٹر  جمعرات 15 دسمبر 2022
عدالت نے درخواست کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی(فائل فوٹو)

عدالت نے درخواست کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی(فائل فوٹو)

کراچی: فیملی کورٹ شرقی نے معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے کے درمیان بچوں کی حوالگی اور اخراجات سے متعلق درخواست پر سماعت ملتوی کردی۔

ایکسپریس نیوز رپورٹ کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں فیملی عدالت شرقی کے روبرو معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے کے درمیان بچوں کی حوالگی اخراجات سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

فیروز خان اور علیزے کے درمیان صلح کی کوشش ناکام ہوگئی۔ دونوں فریقین میں بچوں کے اخراجات سے متعلق صلح نہ ہوسکی۔ عدالتی احکامات پر فیروز خان کی بچوں سے ملاقات کرائی گئی۔

فیروز خان نے علیزے کو واپسی کئے گئے جہیز کے سامان کی فہرست پیش کردی۔ عدالت نے درخواست کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔