ٹام کروز نے مداحوں کا شکریہ ادا کرنے کیلیے طیارے سے چھلانگ لگادی

مشن امپاسبل 7 کو ڈیڈ ریکنگ پارٹ 1 کا نام دیا گیا ہے جو 14 جولائی 2023 کو ریلیز ہوگی

(فوٹو: فائل(

امریکی اداکار ٹام کروز نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فلم کی شوٹنگ کے دوران طیارے سے چھلانگ لگادی۔

مشن امپاسبل سیریز کی فلموں نے ٹام کروز کے اسٹنٹس کو پوری دنیا میں مشہور کردیا ہے، اس سیریز کی 7 ویں فلم 2023 میں ریلیز ہوگی جس کی شوٹنگ ابھی جاری ہے۔

شوٹنگ کے دوران ٹام کروز کی جانب سے مداحوں کے لیے ایک 'خصوصی پیغام' ٹوئٹر پر ویڈیو کی شکل میں جاری کیا گیا جس میں وہ ایک پرواز کرتے ہوئے طیارے پر کھڑے ہیں۔
Load Next Story