گھر کی صفائی ستھرائی کچن کے کام اور کپڑے بھی دھوئے ہیں شا ہ رُخ خان

کووِڈ کے دوران مجھے کوکنگ، صفائی ستھرائی سیکھنے اور خود کو فٹ رکھنے کا وقت مل گیا تھا، شاہ رُخ

ان دنوں شاہ رُخ خان اپنی آنے والی فلم پٹھان کی پروموشن میں مصروف ہیں(فائل فوٹو)

بالی ووڈ کنگ شاہ رُخ خان نے کووِڈ کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اُن دنوں گھر کے کام کاج سیکھ گئے تھے۔

ان دنوں شاہ رُخ خان اپنی آنے والی فلم پٹھان کی پروموشن میں مصروف ہیں، حال ہی میں انہوں نے بھارتی کرکٹر روبن اٹھپا کو ایک انٹرویو دیا جس کی کلپ سوشل میڈیا وائرل ہو رہی ہے۔ اس انٹرویو میں شاہ رُخ خان اپنے ماضی اور مستقبل کے حوالے سے بات کرتے نظر آرہے ہیں۔

کنگ خان نے کہا کہ اگر میں نے کبھی اداکاری چھوڑی تو میں کاروبار کروں گا، انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ 'میں پٹھان کے نام سے کیٹرنگ ، بازی گر کے نام سے بیکری اور دل والے کے دلہنیا کے نام سے مٹھائی کی دوکان بھی کھول سکتا ہوں'۔
Load Next Story