فٹبال شائق جوڑے کی میسی اور ایم باپے کی شرٹس پہن کر شادی

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 21 دسمبر 2022
سچن میسی کو پسند کرتے جبکہ اتھیرا فرانس کے ایم باپے کی پرستار ہیں۔ فوٹو: انسٹاگرام

سچن میسی کو پسند کرتے جبکہ اتھیرا فرانس کے ایم باپے کی پرستار ہیں۔ فوٹو: انسٹاگرام

کوچی: بھارتی فٹبال شائق جوڑے نے میسی اور کیلیان ایم باپے کی شرٹس پہن کر شادی کرلی۔

کیرالا کے شہر کوچی میں سچن اور اتھیرا دونوں ہی فٹبال کے زبردست شوقین ہیں، ان کی شادی 18 دسمبر کو فائنل کے دن ہی طے پائی۔

سچن میسی کو پسند کرتے جبکہ اتھیرا فرانس کے ایم باپے کی پرستار ہیں، دونوں ملبوسات کے اوپر پسندیدہ کھلاڑیوں کی جرسی پہن کر شادی میں شریک ہوئے اور پھر اپنے استقبالیہ کی تقریب ادھوری چھوڑ کر ورلڈ کپ فائنل دیکھنے کیلیے روانہ ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔