- آئین معطل یا ختم کرنے والا کوئی بھی شخص سنگین غداری کا مرتکب ہے، عمر ایوب
- آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا
- آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن دیکھنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
- خواجہ آصف کا ایوب خان پر آرٹیکل 6 لگانے اور لاش پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ
- سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں کیلئے خوشخبری
- پاک فوج کے شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں، آرمی چیف
- جامعہ کراچی میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کیلیے ’’دیوار یکجہتی‘‘ قائم
- نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کیلیے حکومت اور ٹیلی کام کمپنیاں میں گروپ بنانے پر اتفاق
- 40 فیصد کینسر کے کیسز کا تعلق موٹاپے سے ہوتا ہے، تحقیق
- سیکیورٹی خدشات، اڈیالہ جیل میں تین روز تک قیدیوں سے ملاقات پر پابندی
- سندھ میں گندم کی پیداوار 42 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد رہی، وزیر خوراک
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گر گئی
- برازیل میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 143 ہوگئیں
- ہوائی جہاز میں سامان رکھنے کی جگہ پر مسافر خاتون نے اپنا بستر لگا لیا
- دانتوں کی دوبارہ نشونما کرنے والی دوا کی انسانوں پر آزمائش کا فیصلہ
- یوکرین کا روس پر میزائل حملہ؛ 13 ہلاک اور 31 زخمی
- الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن پر عائد اعتراضات کی تفصیلات سامنے آگئیں
- غیور کشمیریوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کرکے مودی سرکار کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا
- وفاقی بجٹ 7 جون کو پیش کیے جانے کا امکان
- آزاد کشمیر میں آٹے و بجلی کی قیمت میں بڑی کمی، وزیراعظم نے 23 ارب روپے کی منظوری دیدی
بھارت میں ورلڈکپ سے متعلق فیصلہ حکومت کی رائے لیکر کریں گے، نجم سیٹھی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ بورڈ میں اب نیا سیٹ اَپ آئے گا جبکہ بڑا ہدف ڈومیسٹک کرکٹ بحال کرنا ہے، 4 سال کے بعد آیا ہوں معاملات کو ٹھیک کرنے کے لیے ابھی بہت کام کرنے ہیں۔
قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ نجم سیٹھی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے ساتھ روابط اور پاکستان میں ایشیا کپ کی میزبانی کے سوال پر نجم سیٹھی نے جواب دیا کہ بھارت کے ساتھ روابط کے بارے میں رمیز راجا اینڈ کمپنی کے بیابنات پڑھے ہیں تاہم حکومت کی رائے لیں گے جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ ہم جائیں گے یا نہیں۔
نجم سیٹھی نے واضح کیا کہ پشاور ہرگز ریڈ فلیگ ایریا نہیں۔ ہم وہاں ضرور کرکٹ کروائیں گے۔ وہاں پر اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام چل رہا ہے۔ میں سب کو یقین دلاتا ہوں کہ جلد پشاور میں بھی انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوگی۔
مزید پڑھیں: بھارت میں ورلڈکپ کے بائیکاٹ کا فیصلہ نہیں کیا، رمیز کی آئی سی سی کو یقین دہانی
گورننگ بورڈ اصل شکل میں بحال ہوگا، اس کے بعد پی سی بی کا نیا سیٹ اپ آئے گا، ڈومیسٹک کرٹ بحال کرکے کرکٹرز کو روزگار فراہم کریں گے تاکہ پلئیرز کے مسائل کا ازالہ کرسکیں۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان ہوگیا ہے جس سے کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کریں گے، کوشش ہوگی کوش اسلوبی کے ساتھ معاملات طے پاجائیں۔
PCB Chairman Najam Sethi receives welcome on his arrival at Gaddafi Stadium, Lahore.
Committee Members Shakeel Sheikh and Nauman Butt are also with him #PakistanCricket #NajamSethi pic.twitter.com/cjLsbyMicW
— Cricket Pakistan (@cricketpakcompk) December 22, 2022
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔