ہائیکورٹ نے لاپتہ شخص کا مقدمہ بازیابی کمیشن کوبھیج دیا

ڈی جی آئی ایس آئی کی جانب سے کرنل پیش، طلب کرنے کی درخواست نمٹادی گئی

ڈی جی آئی ایس آئی کی جانب سے کرنل پیش، طلب کرنے کی درخواست نمٹادی گئی۔فوٹو:فائل

اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس ریاض احمد خان نے راولپنڈی سے لاپتہ محمد عارف کے مقدمے میں ڈی جی آئی ایس آئی کو طلب کرنیکی درخواست نمٹا دی۔


آئی ایس آئی کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر اورکرنل فیاض پیش ہوئے،انھوں نے عدالت کوبتایا کہ محمد عارف لاپتہ کیس جسٹس (ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں قائم بازیابی کمیشن میں زیرسماعت ہے اورتمام ثبوت بازیابی کمیشن میں پیش کیے گئے ہیں،آئی این پی کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے ناراضی کا اظہارکیا۔
Load Next Story