ناقص کارکردگی کی وجہ سے نیب کا نام خراب ہورہا ہےچیئرمین نیب چوہدری قمرزمان
چیئرمین نیب کی سربراہی میں ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سندھ میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل کیخلاف ریفرنس منظور کرلیاگیا
نیب کو ایک مستعد پراسیکیوشن ایجنسی کے طور پر کام کرنا ہوگا۔چیئرمین نیب۔ فوٹو: فائل
قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین چوہدری قمرزمان نے ادارے کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ ناقص کارکردگی کی وجہ سے نیب کا نام خراب ہورہا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین نیب چوہدری قمرزمان کی سربراہی میں نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ چیئرمین نیب قمر زمان نے اجلاس میں ادارے کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ چوہدری قمرزمان نے افسران پر واضح کرتے ہوئے کہا کہ ناقص کارکردگی کی وجہ سے نیب کا نام خراب ہورہا ہے اس لیے نیب کو ایک مستعد پراسیکیوشن ایجنسی کے طور پر کام کرنا ہوگا۔
اجلاس میں سندھ میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل ڈاکٹر اکبرسومرو کے خلاف ریفرنس کی منظوری بھی دی گئی۔