- ممبئی میں مٹی کا طوفان، 100 فٹ لمبا بل بورڈ گرنے سے 14 افراد ہلاک
- غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی نہیں ہو رہی ، امریکا
- بولرز کی خراب فارم نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
- محمد رضوان نے اپنی ’سادہ‘ فلاسفی بیان کردی
- شاہین سے بدتمیزی، افغان شائق کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا
- کامیاب کپتان بننے پر بابراعظم کو چیئرمین کی جانب سے شرٹ کا تحفہ
- بجٹ، بزنس فورم کی لسٹڈ کمپنیوں کیلیے کم ازکم ٹیکس ختم کرنے سمیت مختلف تجاویز
- پاکستان سے توانائی، ڈیجیٹل ٹرانسفرمیشن دیگرشعبوں میں تعاون کرینگے، عالمی بینک
- غیرملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھنے لگا
- 5 سال میں صرف 65 ارب روپے مختص، اعلیٰ تعلیم کا شعبہ شدید مشکلات کا شکار
- 4 سال میں مہنگائی کم، ترقی، سرکاری ذخائربڑھیں گے، آئی ایم ایف
- نااہل حکومتیں پہلے بھی تھیں، آج بھی ہے:فیصل واوڈا
- ایران نے چابہار بندرگاہ کے ایک حصے کا انتظام 10 سال کیلئے بھارت کے حوالے کردیا
- مظفرآباد صورت حال بدستور کشیدہ، فائرنگ سے دو مظاہرین جاں بحق اور متعدد زخمی
- پاکستان اور امریکا کا ٹی ٹی پی اور داعش خراسان سے مشترکہ طور پر نمٹنے کا عزم
- سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی
- نئے قرض پروگرام کیلیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع
- آئین معطل یا ختم کرنے والا کوئی بھی شخص سنگین غداری کا مرتکب ہے، عمر ایوب
- آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا
- آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن دیکھنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
امجد صابری کی موت کی خبر سُن کر زمین پر گر گئی تھی، مایا خان
کراچی: معروف اداکارہ اور میزبان مایا خان کا کہنا ہے کہ جب انہیں بتایا گیا کہ قوال امجد صابری کا قتل ہوگیا ہے تو انہیں اس خبر پر یقین نہیں آیا۔
مایا خان حال ہی میں ایک انٹرویو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے امجد صابری اور انکی موت سے جُڑے جذبات کا اظہار کیا۔
مایا نے بتایا کہ وہ رمضان ٹرانسمیشن شروع کر رہی تھیں اور انہیں بتایا گیا کہ امجد صابری کو قتل کر دیا گیا ہے جو کہ کچھ ہی دیر میں ان کے پروگرام میں شرکت کرنے والے تھے اور کئی دنوں سے اس پروگرام کا حصہ تھے۔
مایا کا کہنا تھا کہ اس لمحے انہیں اس خبر پر بلکل یقین نہیں آیا اور انہوں نے سوچا کہ کچھ ہوا ہوگا مگر وہ ٹھیک ہوں گے زندہ ہوں گے مگر جب وہ اپنے کمرے میں گئیں تو ہر اسکرین پر یہی خبر چل رہی تھی کہ امجد صابری اب نہیں رہے۔
مایا کا کہنا تھا کہ یہ خبر سننے کے بعد میری ٹانگوں میں جان نہیں رہی اور میں وہیں گِر گئی پھر میں امجد بھائی کی اہلیہ کے پاس پہنچی وہ امجد صابری کو بچانے کی کوشش میں انہیں ایمبولینس میں ایک سے دوسرے اسپتال لے جارہی تھیں۔
مایا نے اس تکلیف دہ دن کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ امجد صابری کی اہلیہ نے مجھ سے سوال کیا کہ تمہارے بھائی کو تمہارے پاس بھیجا تھا کہاں ہے؟
مایا خان کا کہنا تھا کہ وہ ایک بہت حیران کردینے والا واقعہ تھا میں امجد بھائی کو دیکھنا چاہتی تھی مگر مجھے بتایا گیا کہ وہ اس حالت میں نہیں ہیں کہ میں انہیں دیکھ سکوں، مایا نے امجد صابری کو یاد کرتے ہوئے دعا کی کہ وہ ایک نیک شخص تھے روزے کی حالت میں شہید ہوگئے اللہ ان کے درجات بلند کرے۔
یاد رہے کہ مشہور قوال امجد صابری کو 2016 میں ماہِ رمضان کے دوران نامعلوم افراد نے قتل کر دیا تھا صوفی قوال کے لاکھوں مداح اور ساتھی فنکار آج بھی انہیں بےحد یاد کرتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔