کیفی خلیل نے حملے میں زخمی ہونے کی خبروں کی تردید کردی

کیفی خلیل کراچی ایٹ فیسٹیول میں گزشتہ رات ہونے والی بدنظمی کے باعث کنسرٹ ادھورا چھوڑ کر روانہ ہوگئے تھے

(فائل فوٹو)

نوجوان بلوچی گلوکار کیفی خلیل نے کنسرٹ کے دوران حملے میں زخمی ہونے کی خبروں کی تردید کر دی۔

مشہور بلوچی گانے کنا یاری اور کہانی سنو کے گلوکار کیفی خلیل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں گزشتہ روز کنسرٹ کے دوران حملے میں زخمی ہونے کی افواہوں کو جعلی قرار دے دیا۔

گلوکار نے ٹوئٹ میں مداحوں کو پیغام دیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی میرے زخمی ہونے کی خبریں جھوٹی ہیں میں خیریت سے ہوں۔
Load Next Story