چکوال میں منی ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 17 افراد ہلاک متعدد زخمی
سرگودھا سے ایک خاندان سیروتفریح کیلئے کلر کہار جا رہا تھا کہ مارٹن کلہ گاؤں میں منی ٹرک گہری کھائی میں جاگرا
حادثے میں متعدد افراد شدید زخمی بھی ہوئے جن میں سے بعض کی حالت انتہائی تشویشناک ہے،اسپتال انتظامیہ۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز
ماٹن گاؤں کے قریب گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 17 افراد ہلاک جبکہ متعدد شدید زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سرگودھا سے ایک خاندان سیروتفریح کے لئے کلر کہار جا رہا تھا کہ چکوال کے علاقے مارٹن کلہ گاؤں میں منی ٹرک گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں 12 موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، ریسکیو ٹیموں اورمقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو مقامی اسپتال منتقل کیا جہاں مزید 5 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔