پاکستان نے تمام ممالک کا کاروباری اعتماد بحال کردیا کامران مائیکل

32 ارب ڈالر کی چینی انویسٹمنٹ سے معیشت ٹیک آف کرے گی، وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ

چین کی سنجیدگی دیکھتے ہوئے کئی دوسرے ملک بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کاارادہ رکھتے ہیں، وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ۔ فوٹو: اے پی پی/فائل

وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی حالیہ سفارتی اورتجارتی کامیابیاں وزیراعظم میاں نوازشریف کے ویژن کی مرہون منت ہیں، وزیراعظم خارجہ پالیسی اورقومی معیشت کی بحالی پر خاص توجہ دے رہے ہیں۔


مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کامران مائیکل کا کہنا تھا کہ پاکستان نے تجارت کے فروغ کیلیے چین سمیت دوست ملکوں کااعتماد بحال کردیا، پاکستان کے سکھ چین کیلیے ہمارے دیرینہ اورسچے دوست چین کاکردارانتہائی اہم اورقابل قدر ہے، ہرکڑے وقت میں پاکستان اورچین نے ایک دوسرے کا بھرپور اندازسے ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چین کی طرف سے 32 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری سے ہماری قومی معیشت کوٹیک آف کرنے میں مددملے گی، چین کی خوداعتمادی اورسنجیدگی دیکھتے ہوئے کئی دوسرے ملک بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کاارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ریکارڈ بیرونی سرمایہ کاری سے مقامی تجارت پیشہ طبقات اوربیروزگار بھی مستفیدہوں گے۔
Load Next Story