- منفی پروپیگنڈا ہمیں ملک و عوام کی ترقی کے اقدامات سے نہیں روک سکتا، جنرل عاصم منیر
- پاکستان میں افغانستان سے لائے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت پھر منظرِ عام پر
- بھارتی ٹیم کے ہیڈکوچ کی عام افراد کی طرح لائن میں لگ ووٹ کاسٹ کرنے ویڈیو وائرل
- وزیرداخلہ کا غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن تیز کرے کا حکم
- سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
- عدت پوری کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی غیر قانونی قرار
- حکومت سندھ کا ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرانے کا فیصلہ
- ضمنی انتخابات: کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری، نئی پارٹی پوزیشن سامنے آگئی
- ایوریج ٹیم کیخلاف شکست؛ بلاوجہ کی تبدیلیاں "نام نہاد تجربہ" قرار
- حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھادیا
- سپریم کورٹ؛ جے ایس ایم یو کنٹریکٹ ملازمین کی ریگولرائزیشن کی درخواست مسترد
- ٹی20 ورلڈکپ؛ وقار یونس نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا بتادیا
- پختونخوا میں 29 اپریل تک گرج چمک کیساتھ بارش اور آندھی کا امکان
- پی ٹی آئی جلسہ؛ سندھ ہائیکورٹ کی انتظامیہ کو اجازت نہ دینے کی معقول وجہ بتانے کی ہدایت
- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
- اداروں کیخلاف پروپیگنڈا؛ اعظم سواتی کو ایف آئی اے کے پاس شامل تفتیش ہونے کا حکم
- بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، جھیل میں شگاف پڑ گیا، آبادیاں زیرِ آب
- پاکستان اور ایران کا غزہ پر مؤقف یکساں ہے، دفتر خارجہ
- پاسپورٹ غیر قانونی بلاک کیا تو ایف آئی اے کیخلاف کارروائی ہوگی، پشاور ہائیکورٹ
- شرمناک شکست پر کپتان بابراعظم کا بیان سامنے آگیا
پریانکا چوپڑا نے سروگیسی کے ذریعے بیٹی کی پیدائش کی وجہ بتا دی
نیویارک: بالی ووڈ اور لالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے سروگیسی کے ذریعے بیٹی کی پیدائش پر کئے جانے والے سوالات پر خاموشی توڑ دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا نے غیر ملکی میگزین کو دیئے انٹرویو میں لوگوں کے جانب سے بےبنیاد باتیں پھیلائے جانے پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں اپنی میڈیکل ہسٹری پبلک کو بتانا نہیں چاہتی اس کا یہ مطلب نہیں کے کوئی کچھ بھی کہتا رہے۔
پریانکا نے اپنی صحت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’مجھے صحت کے مسائل اور حاملہ ہونے میں پیچیدگیوں کا سامنا تھا اس لئے سروگیسی کے ذریعے بچے کی پیدائش کا انتخاب کرنا ضروری تھا‘۔
پریانکا نے مزید بتایا کہ انہوں نے سروگیسی کے ذریعے بچے کی خواہش کو پورا کرنے کی کوشش کی تو ان کی سروگیٹ کو بھی صحت کے مسائل پیدا ہونے پر چھٹے مہینے میں ہی بچی کو جنم دینا پڑا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’جب وہ پیدا ہوئی تو میں آپریشن روم میں تھی بچی میرے ہاتھ سے بھی چھوٹی تھی قبل ِ از وقت پیدائش کی وجہ سے بیٹی کو 3 مہینے تک انٹیوبیٹر (Intubater) میں رکھا گیا‘۔
اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے 40 سالہ اداکارہ نے کہا کہ آپ مجھے نہیں جانتے میں کس تکلیف سے گزری ہوں یہ آپ نہیں جانتے۔
یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کی تھی جن کی بیٹی مالتی میری کی پیدائش 15 جون کو ہوئی تھی اداکارہ سروگیسی کے ذریعے ماں بنی تھیں جس پر ناقدین کی جانب سے تنقید کی جار ہی تھی کہ اداکارہ خود بچہ پیدا نہیں کرنا چاہتی تھیں اس لئے انہوں اس طریقہ کار کا انتخاب کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔