ایوینجرزاسٹار جیریمی رینر کی 30 سے زائد ہڈیاں ٹوٹ گئیں

اداکارکو برف ہٹانے کے دوران حادثے میں شدید زخمی ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا

(فوٹو: اسکرین شاٹ)

مارول ایوینجرز فلموں میں ہاکی کا کردار ادا کرنے والے اداکار جیریمی رینر کا کہنا ہے کہ برفانی طوفان کے دوران حادثے زخمی ہونے سے ان کی 30 سے زائد ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔

اداکار نے ٹوئٹر پر فزیوتھراپی کے دوران لی گئی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ اس حادثے میں ان کی 30 سے زائد ہڈیاں ٹوٹ گئیں تھیں۔

جریمی رینر نے لکھا کہ 'میں ان کے پیغامات اور فکرمندی کے لئے سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ آپ سب کے لیے بہت پیار اور تعریف۔ یہ 30 سے زائد ٹوٹی ہوئی ہڈیاں ٹھیک ہو جائیں گی'۔
Load Next Story