- اے سی سی اجلاس، پاکستان میں ایشیا کپ کے انعقاد کا فیصلہ نہ ہوسکا
- کراچی: جیولری شاپ سے ڈاکو 50 لاکھ نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار
- پشاور پولیس لائنز دھماکا؛ شہدا کی تعداد 84 نکلی حتمی فہرست جاری
- ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ ٹرافی کی تقریبِ رونمائی کا انعقاد
- کراچی میں مشتعل شہریوں نے دو ڈاکوؤں کو زندہ جلادیا
- شاہین آفریدی نکاح کی تصاویر وائرل ہونے پر خفا
- پشاور پولیس لائنز دھماکا کیس کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت
- اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی
- شیخ رشید کی حوالگی کیلیے کراچی کا ایس ایچ او صحافی بن کر اسلام آباد کی عدالت پہنچ گیا
- بھارت کا روسی پیٹرول کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کرنے کا فیصلہ
- کراچی کے طلبہ نے اسٹریٹ کرائمز کا حل پیش کردیا
- شیخ رشید کو سندھ منتقل کرنے کی درخواست مسترد
- آواز دہرے طریقے سے سرطان کا علاج کرسکتی ہے
- 500 لڑکیوں کے درمیان امتحان دینے والا واحد لڑکا پرچہ دیتے ہوئے بے ہوش!
- 133 نوری سال دور ستارے کے گرد رقص کرتے سیاروں کی ویڈیو جاری
- عمران خان جیل بھرو تحریک کے بجائے ڈوب مرو تحریک شروع کریں، مریم اورنگزیب
- ایران؛ حجاب نہ کرنے والی خواتین پر نئی سزاؤں کا اعلان
- حکومت کی آئی ایم ایف کو 300 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانے کی یقین دہانی
- عمران خان کو جیل جانے کا شوق ہے تو وہ ضمانتیں کیوں کروا رہے ہیں، وزیر مملکت
- سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
مہنگی ایل پی جی، ڈسٹری بیوٹرز نے فروخت بند کردینے کی دھمکی دیدی

حکومت کو 4 روز کی مہلت،آج ’سوئی سدرن‘ ٹرمینل پر دھرنے،ملک گیر احتجاج کا اعلان ۔ فوٹو:فائل
کراچی: مائع پٹرولیم گیس کے ڈسٹری بیوٹرز نے ’اوگرا‘ کی مقررہ قیمت سے مہنگی ایل پی جی کی فروخت پر حکومت کو 4 روزہ الٹی میٹم دیتے ہوئے آج ایس ایس جی سی ٹرمینل پر دھرنا دینے اور ملک گیر احتجاج کرنے کا اعلان کردیا۔
یہ اعلان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے سینئر وائس چیئرمین ملک تیمور، فیصل رسول اور دیگر عہدیداروں کے ہمراہ منگل کو پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایل پی جی کی سرکاری کمپنی مافیا بن گئی ہے، جس نے حکومتی رٹ کو چیلنج کرتے ہوئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت مزید 20 روپے بڑھاکر 300روپے کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دی ہے۔ گھریلو سیلنڈر کی قیمت 235 روپے کے اضافے سے 3550 روپے جبکہ کمرشل سیلنڈر کی قیمت 908 روپے کے اضافے سے 13620روپے کی بلند سطح پر آگئی ہے۔
عرفان کھوکھر نے بتایا کہ اوگرا کی فی کلوگرام ایل پی جی کی مقررہ قیمت 204 روپے ہے لیکن اس کے برخلاف سرکاری گیس کمپنی نے فی کلو ایل پی جی کی قیمت 300 روپے تک پہنچا دی ہے۔ پسماندہ پہاڑی علاقوں میں فی کلو ایل پی جی 350 روپے جبکہ گلگت بلتستان میں 400 روپے کلو تک پہنچ جانے کا خدشہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری گیس کمپنی ایل پی جی پر ایک لاکھ روپے فی ٹن ناجائز منافع خوری کررہی ہے۔ ملک میں یومیہ 5000 ٹن ایل پی جی فروخت ہوتی ہے۔ سالوں سے خسارے کی شکار سرکاری گیس کمپنی کو ایل پی جی کی اجارہ داری نے بچایا ہوا ہے۔ جام شورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ31 ماہ سے بند ہے، جسے آپریشنل کرنے سے یومیہ 550 تا 750میٹرک ٹن ایل پی جی کی پیداوار حاصل کرکے مافیا کا خاتمہ اور صارفین کے لیے ایل پی جی کو مقررہ سرکاری قیمت پر لایا جاسکتا ہے۔
نے بتایا کہ جے جے وی ایل کی 31 ماہ کی بندش سے 157ارب روپے کا ریونیو خسارہ ہوچکا ہے۔ ملک کی ایل پی جی کی موجودہ یومیہ پیداوار 2000 میٹرک ٹن ہے۔ مقامی ضروریات پوری کرنے کے لیے 60 فیصد درآمدی ایل پی جی پر انحصار ہے۔بلندترین قیمت اور بلیک مارکیٹنگ کے خلاف آج سے ملک گیر سطح پر احتجاج کا آغاز کردیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا کہ حکومت کو چار روز کا الٹی میٹم دیا جارہا ہے، بصورت دیگر کراچی سمیت ملک بھر میں 28جنوری سے ایل پی جی کی فروخت بند کردی جائے گی۔ انہوں نے ایل پی جی کی مقررہ سرکاری قیمت پر عدم فروخت پر وزیر پیٹرولیم سے مستعفی ہوجانے کا مطالبہ بھی کیا۔
ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین ملک تیمور نے کہا کہ ایل پی جی پلانٹس ڈسٹری بیوٹرز کو فروخت کی انوائس بھی نہیں دے رہے بلکہ نقد رقم پر ایل پی جی فروخت کی جارہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔