جسٹس مظہرعالم نے پشاور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

گورنر خیبر پختون خوا انجینئر شوکت اللہ خان نے جسٹس مظہر عالم میاں خیل سے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا حلف لیا۔

جسٹس میاں فصیح الملک 7 اپریل کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہوئے تھے۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے پشاور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر خیبر پختون خوا انجینئر شوکت اللہ خان نے جسٹس مظہر عالم میاں خیل سے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلی پرویز خٹک، سراج الحق، دیگر وزراء، وکلا اور دیگر ججز نے بھی شرکت کی۔

واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس میاں فصیح الملک 7 اپریل کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہوئے تھے جب کہ جسٹس میاں فصیح الملک جسٹس دوسٹ محمد خان کی سپریم کورٹ میں تقرری کے بعد پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس تعینات ہوئے تھے۔
Load Next Story