فلموں کی ہدایت کاری میرے بس کی بات نہیں اکشے کمار
انسان کو وہی کام کرنا چاہئے جو وہ کرسکتا ہو اس لئے میں اداکاری کرنے پر ہی خوش ہوں، اکشے کمار
اکشے کمار اداکاری کے ساتھ ساتھ 2008 سے ہندی فلمیں پروڈیوس کررہے ہیں، فوٹو: فائل
بالی ووڈ کے مسٹر کھلاڑی اکشے کمار کہتے ہیں کہ وہ اداکار ہیں اور اسی میں خوش ہیں ہدایتکاری ان کے بس کی بات نہیں۔
بھارتی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں اکشے کمار نے کہا کہ وہ ایک اداکار کی حیثیت سے بھارتی فلم نگری سے منسلک ہیں اور گزشتہ کچھ عرصے سے وہ فلموں کی پروڈکشن پر بھی توجہ دے رہے ہیں اور اس کام سے وہ بہت خوش ہیں لیکن مستقبل میں ان کا فلموں کی ہدایت کاری کا کوئی ارادہ نہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ انسان کو وہی کام کرنا چاہیئے جس کا اسے تجربہ ہو اور ہدایت کاری ان کے بس کا روگ بھی نہیں۔
واضح رہے کہ اکشے کمار اداکاری کے ساتھ ساتھ 2008 سے ہندی فلمیں پروڈیوس کررہے ہیں جب کہ مستقبل قریب میں ان کی نئی فلم ''فگلی'' نمائش کے لئے پیش کی جانے والی ہے۔