قومی اسمبلی کے ڈپٹی سیکریٹری معظم کالرو تاوان کی ادائیگی کے بعد رہا

اغوا کاروں نے 25 جنوری کو معظم کالرو کو گھر کے باہر سے اغوا کرنے کے بعد انہیں جنوبی وزیرستان منتقل کردیا

اغوا کاروں نے معظم کالرو کو خطیر رقم کی ادائیگی کے بعد رہا کیا فوٹو:ایکسپریس نیوز

قومی اسمبلی کے ڈپٹی سیکریٹری معظم کالرو کو اغوا کاروں کی جانب سے تاوان وصول ہونے کے بعد رہا کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 25 جنوری کو گھر کے باہر سے اغوا کئے جانے والے معظم کالرو کو اغوا کاروں نے کچھ روز تک ملتان میں ہی رکھا تاہم پھر انہیں جنوبی وزیرستان منتقل کردیا گیا، معظم کالرو کے اغوا کئے جانے کے بعد سے ہی اغواکاروں اور ان کے اہل خانہ کے درمیان رہائی کے معاملے پر رابطے جاری تھے جب کہ اغوا کاروں نے ان کی رہائی کے بدلے خطیر رقم طلب کی تھی جس کی ادائیگی کے بعد معظم کالرو کو رات گئے رہا کردیا گیا۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں اور قومی اسمبلی کے ڈپٹی سیکریٹری کے اہل خانہ کے درمیان ڈیل میں لاہور کی ایک معزز شخصیت نے ضامن کا کردار ادا کیا۔

رہائی کے بعد معظم کالرو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نئی زندگی ملی ہے جس پر وہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اغوا کاروں کو تلاش کرنا پولیس کی ذمہ داری وہ اس حوالے سے کچھ نہیں جانتے اور تمام لوگوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان کی رہائی کے لئے کوششیں کیں۔
Load Next Story