پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی آئی جی سندھ
مجھ پر کسی سیاسی جماعت کا دباؤ نہیں اپنے عہدے کے فرائض کے ذمہ داری سے ادا کروں گا، اقبال محمود
صوبے میں کرائم کو کنٹرول کرنا میری پہلی ترجیح ہوگی، آئی جی سندھ اقبال محمود فوٹو؛فائل
نئے آئی جی سندھ اقبال محمود نے کہا ہے کہ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف کارروائی کرکے محکمے کا وقار بحال کیا جائے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد نئے آئی جی سندھ اقبال محمود کا کہنا تھا کہ اس وقت محکمہ پولیس کو امن و امان کی کشیدہ صورتحال، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری سمیت کئی چیلنجز کا سامنا ہے لہذا صوبے میں کرائم کو کنٹرول کرنا میری اولین ترجیح ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر کسی سیاسی جماعت کا دباؤ نہیں، اپنے عہدے کے فرائض ذمہ داری سے ادا کروں گا جب کہ پولیس کو بدنام کرنے والی کالی بھیڑوں کے خلاف کارروائی کارروائی کرکے محکمے کا وقار بحال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف نے ایڈیشنل آئی جی اقبال محمود کو آئی جی سندھ بنانے کی منظوری دی تھی۔ اقبال محمود نے 1988 میں پولیس فورس میں شمولیت اختیار کی تھی جب کہ وہ ایئرفورس میں اسکوارڈن لیڈر کی ذمہ داریاں بھی نبھا چکے ہیں۔