حکومت نے آل پارٹیز کانفرنس پھر موخر کردی
اتحادیوں کی مشاورت سے نئی تاریخ کا اعلان ہوگا، وفاقی وزیر اطلاعات
وفاقی حکومت نے جمعرات 9 فروری کو بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) مؤخر کردی۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کل صبح انقرہ روانہ ہوں گے، وہ صدر اردوان سے زلزلے کی تباہی، جانی نقصان پر افسوس اور تعزیت،ترکیہ کے عوام سے یک جہتی کریں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: عمران خان حکومتی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے، اسد عمر
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اہم قومی چیلنجز پر تمام قومی سیاسی قائدین کو ایک میز پر بٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے 7 فروری کو اے پی سی طلب کی تھی جو موخر کرکے 9 فروری کو رکھی گئی تھی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ترکیہ کی وجہ سے جمعرات 9 فروری کو بلائی گئی اے پی سی مؤخر کی جا رہی ہے، اتحادیوں کی مشاورت سے نئی تاریخ کا اعلان ہوگا۔