پی ایس ایل 8 کا ترانہ کونسے گلوکاروں کی آواز میں ہوگا
جوش سے بھرپور ترانہ ’سب ستارے ہمارے‘ جلد ریلیز کیا جائے گا
(فائل فوٹو)
رواں سال پی ایس ایل 8 کے ترانے میں سُروں کا جادو بکھیرنے والے گلوکاروں کا اعلان کر دیا گیا۔
پاکستان سپر لیگ کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پی ایس ایل 8 کے ترانے میں گنگنانے والے گلوکاروں کے نام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
رواں سال پی ایس ایل کے ترانے میں پسوڑی گرل شے گل، عاصم اظہر، فارس شفی اور گلوکار عبداللہ صدیقی اپنی آواز کا جادو جگائیں گے، جوش سے بھرپور ترانہ 'سب ستارے ہمارے' جلد ریلیز کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا آغاز 13 فروری سے ملتان میں ہوگا جبکہ 19 مارچ کو ایونٹ کا فائنل کھیلا جائے گا۔