پی ایس ایل8 کی افتتاحی تقریب میں موسیقی کا تڑکا لگایا جائے گا
نئے ایڈیشن کااینتھم ریکارڈکروانے والے گلوکاروں میں عاصم اظہر،شائے گِل، فارس شفیع،آئمہ بیگ اورساحرعلی بگا شامل ہوں گے
نئے ایڈیشن کااینتھم ریکارڈکروانے والے گلوکاروں میں عاصم اظہر،شائے گِل، فارس شفیع،آئمہ بیگ اورساحرعلی بگا شامل ہوں گے (فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان سپر لیگ 8 کی افتتاحی تقریب میں موسیقی کا تڑکا لگایا جائے گا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں موسیقی کا تڑکا لگایا جائے گا جب کہ نئے ایڈیشن کا اینتھم ریکارڈ کروانے والے گلوکار عاصم اظہر، شائے گِل اور فارس شفیع کے ساتھ آئمہ بیگ اور ساحر علی بگا بھی آواز کا جادو جگائیں گے، تقریب شام 6بجے شروع ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل8 کیلئے نئی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
ایونٹ کا پہلا میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور میزبان ملتان سلطانز کے مابین کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں نے گذشتہ ایونٹ کا فائنل بھی کھیلا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کیلئے لاہور کے تاریخی شالامار باغ میں ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔ اس تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی، کرکٹر شعیب ملک، شان مسعود کے ساتھ معین خان، عاقب جاوید، فرنچائز مالکان اور اعلیٰ عہدداران شریک تھے۔