سجاد علی کی مبینہ بہن کی ویڈیو گلوکار کا وضاحتی بیان سامنے آگیا
کچھ عرصہ قبل میں میری ایک جعلی شادی بھی نکالی گئی تھی جس پر میرے بیوی بچے مچھ سے ناراض ہوگئے، گلوکار
فوٹو: فائل
پاکستان کے معروف گلوکار سجاد علی نے اپنے وضاحتی بیان میں بھیک مانگنے والی خاتون کے اس دعویٰ کے سختی سے مسترد کردیا ہے کہ وہ گلوکار کی بہن ہے۔
گلوکار نے ٹویٹر پر دو ویڈیوز جاری کی ہیں جس میں وہ کہتے نظر آتے ہیں کہ خاتون کا میرا ساتھ کوئی رشتہ نہیں ہے، نہ وہ میری بہن ہے اور نہ ہی میری کزن ہے بلکہ یہ ایک فیک ڈرامہ ہے۔
گلوکار نے ٹویٹر پر دو ویڈیوز جاری کی ہیں جس میں وہ کہتے نظر آتے ہیں کہ خاتون کا میرا ساتھ کوئی رشتہ نہیں ہے، نہ وہ میری بہن ہے اور نہ ہی میری کزن ہے بلکہ یہ ایک فیک ڈرامہ ہے۔
گلوکار کا کہنا تھا کہ ایسی حرکتوں سے میری شہرت کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا کیوں کہ میں 43 برس سے انڈسٹری میں موجود ہوں۔
سجاد علی کا کہنا تھا کہ وہ خاتون کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کریں گے کیوں کہ وہ ایک غریب عورت نظر آتی ہے جو لوگوں کے بہکانے پر ادھر ادھر کی باتیں کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : 'سجاد علی کی بہن ہوں': کسمپرسی کی زندگی گزارنے والی خاتون کا دعویٰ
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں مبینہ طور پر ایک عورت کو سجاد علی کی بہن قرار دیا گیا جس کے بعد بعض سوشل میڈیا پر گلوکار کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔