ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو ویمن ٹیم کا ’’مینٹور‘‘ بنادیا گیا

شعیب ملک کی اہلیہ کس ٹیم کیلئے فرائض سرانجام دیں گی؟

شعیب ملک کی اہلیہ کس ٹیم کیلئے فرائض سرانجام دیں گی؟ (فوٹو: اسکرین شارٹ)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کو بھی کرکٹ کے میدان میں نئی جاب مل گئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز رائل چیلنجرز بنگلور نے سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو ویمن پرئمیر لیگ 2023 کیلئے ٹیم کا مینٹور مقرر کردیا۔

6 گرینڈ سلیم ٹائٹل اور 43 ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیتنے والی ثانیہ مرزا کی بطور مینٹور تقرری پررائل چیلنجرز بنگلور کے سربراہ اور نائب صدر راجیش وی مینن انکا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اپنے کھیل کے کیریئر میں بہت سے چیلنجوں کے باوجود کامیابی سمیٹنا کسی اعزاز سے کم نہیں، ہمیں خوشی ہے کہ وہ ہمارے ساتھ منسلک ہوئیں۔


مزید پڑھیں: شعیب ملک نے اپنا موازنہ شاہ رخ خان اور نوواک جوکووچ سے کردیا

اس موقع پر ثانیہ مرزا نے کہا کہ میرے لیے کی خواتین ٹیم میں بطور مینٹور شامل ہونا خوشی کی بات ہے، ویمنز پریمئیر لیگ سے خواتین کو نیا جذبہ ملے گا اور انکے آگے بڑھنے کے نئے راستے پیدا ہوں گے۔



Load Next Story