- پیچیدہ بیماری اور کلام پاک کی برکت
- آزاد کشمیر میں مظاہرین کا لانگ مارچ جاری، انٹرنیٹ سروس متاثر، رینجرز طلب
- آئرلینڈ سے شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا، چئیرمین پی سی بی
- یونان میں پاکستانی نے ہم وطن کو معمولی جھگڑے پر قتل کردیا
- لکی مروت میں جاری آپریشن 36 گھنٹوں بعد مکمل، دو دہشت گرد ہلاک
- صدر آصف زرداری کا آزاد کشمیر کی صورتحال کا نوٹس، اہم اجلاس طلب
- ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے سے کسی طور پیچھے نہیں ہٹیں گے، وزیر خزانہ
- انڈونیشیا میں سیلاب اور لاوے میں بچوں سمیت 14 افراد بہہ گئے
- دوسرا ٹی20؛ کیا عامر پلئینگ الیون کا حصہ ہوں گے؟
- کشمیر ایکشن کمیٹی قیادت کا پرتشدد واقعات سے اظہارِ لاتعلقی، بھارتی پروپیگنڈہ بے نقاب
- کراچی میں موٹرسائیکل چھیننے کے دوران فائرنگ سے شہری جاں بحق، ویڈیو سامنے آگئی
- کراچی میں 180 سال پرانی عمارت کا زینہ زمین بوس، پھنسے رہائشیوں کو بچالیا گیا
- پاک آئرلینڈ سیریز؛ دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا! ٹیم میں 2 تبدیلیاں متوقع
- اگلے ماہ پیرس کیلیے پروازیں چلانے کیلیے تیار، ترجمان پی آئی اے
- پاکستان، چین کا سی پیک کے تحت دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
- گندم اور استعمال شدہ کاروں کی درآمد پرڈیوٹی میں اضافے کی تجاویز
- آئی کیوب قمرکی کامیابی، ایک اور سیٹلائٹ لانچ کرنے کا فیصلہ
- امریکا نے غزہ جنگ بندی کیلئے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی شرط رکھ دی
- ماؤں کو اپنی زندگی بھی جینے دیجیے!
- جنت نظیر ہے میری ماں ۔۔۔
بابر کیخلاف بیان پر یاسر شاہ نے عامر کو آئینہ دکھا دیا
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز لیگ اسپنر یاسر نے بابر اعظم کیخلاف بیان پر محمد عامر کو آئینہ دکھا دیا۔
پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کا آغاز 13 فروری کو ہوچکا ہے جس میں اب تک 2 انتہائی سنسنی خیز مقابلے بھی دیکھنے میں آئے ہیں، افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو ایک رن سے مات دی جبکہ دوسرے میچ میں پشاور زلمی کو کراچی کنگز کے خلاف 2 رنز سے فتح نصیب ہوئی۔
زلمی اور پشاور کے درمیان کھیلا گیا یہ میچ 2 حوالوں سے خصوصی اہمیت کا حامل رہا، جس میں سے ایک کراچی کنگز سے علیحدگی کے بعد بابر کی پشاور زلمی میں شمولیت تھی جبکہ دوسری وجہ بابر کیخلاف محمد عامر کا متنازع بیان جو انہوں نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران دیا تھا۔ محمد عامر کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اور کسی ٹیل اینڈر بیٹر کو بالنگ کرانے میں کوئی فرق نہیں۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل8؛ بابراعظم ہوں یا کوئی ٹیلنڈر! بالنگ کروانا یکساں ہے، عامر
زلمی کیخلاف عامر کے اس بیان نے ہنگامہ برپا کردیا تھا، محمد عامر کا کہنا تھا کہ اس طرح کے مقابلے اور کھلاڑیوں کے مابین پنجہ آزمائی سے کھلاڑیوں میں حوصلہ پیدا ہوتا ہے۔ ذاتی طور پر اس طرح کے چیلنجز اسلیے پسند کرتا ہوں کیوں کہ اس سے کھیل پر میرا فوکس بڑھتا ہے، میرا کام وکٹیں لینا اور اپنی ٹیم کو فتوحات سے ہمکنار کرانا ہے، تو اس لیے بابر یا پھر کسی بھی 10 ویں نمبر کے بیٹر کو بالنگ میرے لیے ایک جیسا کام ہے۔
قومی ٹیم کے مایہ ناز لیگ اسپنر یاسر شاہ نے اس بیان پر عامر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر چہ بابر اعظم ایک ورلڈکلاس بیٹر ہیں تاہم اس سے کسی بھی کھلاڑی کے اعتماد کو ٹھیس پہنچ سکتی ہے۔ انہوں نے یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہر کھلاڑی کا ایک برا دن ضرور ہوتا ہے اور یہ کھیل کا حصہ بھی ہے، بلا شبہ بابر ایک ورلڈ کلاس بیٹر اورتینوں فارمیٹس میں کارکردگی ثابت کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں: بابراعظم کی جگہ کون پاکستانی ٹیم کی کپتانی کرسکتا ہے، حسن علی نے بتادیا
تاہم بلے باز کو پویلین کی راہ دکھانے کیلئے بالر کو صرف ایک اچھی گیند پھینکنے کی ضرورت ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بیانات میچ سے قبل کسی بھی صورت بہتر نہیں، عامر کو خود پر بھروسہ ہے تاہم اسے اس بات کا احساس کرنا چاہیے کہ بالر کا بھی برا دن ہوتا ہے۔
یاسر کے بقول عامر نے بنگلہ دیش پریمئر لیگ میں اچھی کارکردگی پیش کی ہے لیکن یہ میچ ان کیلئے اچھا ثابت نہیں ہوا ہے۔ زلمی کیخلاف میچ کی رات عامر کیلئے ناقابل فراموش قراردی جارہی ہے کیوں کہ وہ 42 رنز دینے کے باوجود کوئی بھی وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔