ویمنز ٹی20؛ ندا ڈار نے انیسہ محمد اور ایلکس پیری کو پیچھے چھوڑ دیا

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 22 فروری 2023
آل راؤنڈر ندا ڈار نے 130 میچز میں 126 وکٹیں اپنے نام کیں۔ فوٹو: آئی سی سی

آل راؤنڈر ندا ڈار نے 130 میچز میں 126 وکٹیں اپنے نام کیں۔ فوٹو: آئی سی سی

  کراچی: ویمنز ٹی 20 کرکٹ میں پاکستانی پلیئر ندا ڈار نے تاریخ رقم کردی۔

آل راؤنڈر ندا ڈار نے 130 میچز میں 126 وکٹیں اپنے نام کرکے ویسٹ انڈین اسپنر انیسہ محمد اور میگن شٹ کو پیچھے چھوڑدیا، وہ اب ویمنز ٹی 20 کرکٹ میں زیادہ وکٹیں اڑانے والی بولر بن گئیں، انھوں نے یہ سنگ میل انگلینڈ سے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں عبور کیا۔

ویمنز ٹی 20 کرکٹ میں دوسرے نمبر پر انیسہ محمد نے 125 وکٹیں، میگن شٹ 122 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور الیس پیری 122 وکٹیں لے کر چوتھے نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ؛ انگلینڈ نے پاکستان کو 114رنز سے روند دیا

گزشتہ ماہ انھیں آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر 2022 میں بھی شامل کیا گیا تھا، ندا نے کپتان بسمہ کی عدم دستیابی پر انگلینڈ سے میچ میں قیادت سنبھالی تھی، انھوں نے اس مقابلے میں 47 رنز دے کر ایک وکٹ اپنے نام کی۔

https://twitter.com/ICC/status/1628032502668427266

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔