فیصل قریشی کی بیٹی حنیش قریشی کی فلمی دنیا میں انٹری

حنیش قریشی جلد مختصر فلم ’نقاب‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی

(فائل فوٹو)

پاکستان شوبز کے معروف اداکار فیصل قریشی کی بیٹی حنیش قریشی جلد لالی ووڈ فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والی ہیں۔

باصلاحیت ماڈل اور فیشن اسٹائلسٹ حنیش قریشی نے اپنے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنےخبر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ حنیش قریشی نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ ان کی مختصر فلم' نقاب' جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے۔







View this post on Instagram


A post shared by The Dark Images (@tdifilms)





حنیش اس مختصر فلم میں شیزا نام کی لڑکی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ فلم کی کہانی کے بارے میں ابھی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے تاہم جلد اس کا ٹیزر ریلیز کا جائے گا۔

اس فلم کی کہانی نمرہ جمیل اور شاہد نظامی نے لکھی ہے فلم کی ہدایتکاری کے فرائض محسن علی اور احمد کشمانی نبھائیں ہیں۔







View this post on Instagram


A post shared by Hanish Qureshi (@hanishqureshii)




ٹی ڈی آئی فلمز اس کی پیشکش میں ثاقب سمیر، ہنیش قریشی، بلال جاوید، محسن علی، انوشے بلال اور فیض ریاض اداکاری مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔
Load Next Story