سپریم کورٹ سے چوروں کے تابوت نکلیں گے شیخ رشید

چورلٹیرے نوے کی دہائی کی طرح ججوں کودھمکا کرفیصلے اپنے حق میں کرنا چاہتے ہیں، قوم سپریم کورٹ کیساتھ ہے، سابق وزیرداخلہ

(فوٹو فائل)

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے چوروں کے تابوت نکلیں گے۔

عدالت عظمیٰ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ اس بلڈنگ سے آئین و قانون کا فیصلہ آئے گا۔گینگ آف فائیو جو اس بلڈنگ کو آنکھیں دکھا رہے ہیں، یہ وہی چور ہیں جو اپنی چوری چھپانے آئے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ راجن پور میں کل ان کو پتا لگ گیا ہے۔ ان کا کفن دفن کا بندوبست کرلیں۔ ان شا اللہ ان چوروں کے تابوت اسی سپریم کورٹ سے نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چور لٹیرے بینچ بنا رہے ہیں، چور لٹیرے کہیں گے کہ بینچ بناؤ۔ یہ نوے کی دہائی کی طرح ججوں کو دھمکانا چاہتے ہیں، اپنے حق میں فیصلے کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں قلم دوات کے نشان پر انتخابات لڑوں گا۔ جب کہیں گے جیل چلا جاؤں گا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسمبلیاں بحال نہیں ہونی چاہییں، الیکشن ہونے چاہییں۔

قبل ازیں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ عدلیہ پر حملوں کی وراثت گینگز آف فائیو نےاگلی نسل میں منتقل کردی ہے۔ مریم کےبعدبلاول نےبھی عدلیہ کوآنکھیں دکھاناشروع کردی ہیں۔ سپریم کورٹ پرحملےکی رات کی تاریکی میں سازشیں تیارہورہی ہیں۔ سیاسی خواہشات پربینچ تشکیل نہیں پاتے۔ سپریم کورٹ نے صرف الیکشن کی تاریخ دینی ہےفیصلہ عوام نےکرناہے۔


 
Load Next Story