ماریہ بی خواجہ سرا پر مبنی ڈرامے کے خلاف بیان پر شدید تنقید کی زد میں

پہلے ڈرامہ دیکھ کر مقصد سمجھیں پھر تنقید کریں، ماریہ بی کو شائقین کا مشورہ

(فائل فوٹو)

پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی کو خواجہ سرا کی کہانی پر مبنی ڈرامے کے خلاف بیان دینے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

حال ہی میں نجی ٹی وی کے ڈرامے سر راہ کی ایک نئی قسط نشر ہوئی جس میں منیب بٹ کو ایک انٹر سیکس فرد کے طور پر دکھایا گیا ہے اور نبیل ظفر نے ان کے والد کا کردارادا کیا ہے۔

ڈرامے میں نبیل اپنے بیٹے کو بہت حساس ہونے کی وجہ سے اسے زندگی میں آگے بڑھنے اور بُرے حالات میں معاشرے کا مقابلہ کرنے کی تلقین کرتے نظر آرہے ہیں تاہم ڈرامے کا ایک کلپ سیاق و سباق سے ہٹ کر وائرل ہوا اور اس کلپ کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ نبیل بچے کو ٹرانس ویلیوز سکھا رہے ہیں۔
Load Next Story