طالع آزما سیاستدان اداروں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں رانا ثنا اللہ
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے استعفے سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں، وزیر قانون پنجاب
فوج اور حکومت میں کوئی دوری نہیں، رانا ثنا اللہ فوٹو: فائل
KARACHI:
پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ طالع آزما سیاستدان اداروں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار بڑے اچھے طریقے سے ملک کی خدمت کررہے ہیں اور امن کے لئے ان کی کوششیں بھی درست میں میں آگے بڑھ رہی ہیں، اسی صورتحال میں ان کے استعفے سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ملک کی مسلح افواج آئین کے تحت اپنا کردار کردار ادا کررہی ہیں، فوج اور حکومت میں کوئی دوری نہیں۔ طالع آزما سیاستدان اداروں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں جو کامیاب نہیں ہوں گی۔