مریم نواز نے عمران خان کو گدھ سے تشبیہ دے دی
لاشوں کا منتظر سیاست دن نہیں گدھ کہلاتا ہے، ن لیگ کی نائب صدر کا عمران خان پر طنز
فوٹو فائل
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو گدھ سے تشبیہ دیتے ہوئے لاش کو نوچتے گدھ کی تصویر ٹویٹ کردی۔
مریم نواز نے ٹویٹ میں لکھا کہ جس کی سیاست لاشوں کی محتاج ہوجائے، یہ جان لو کہ اس کا ہر حربہ ناکام ہوچکا ہے اور وہ شخص جان گیا ہے کہ شکست اس کا مقدر بن چکی ہے'۔
مریم نواز نے ٹویٹ میں لکھا کہ جس کی سیاست لاشوں کی محتاج ہوجائے، یہ جان لو کہ اس کا ہر حربہ ناکام ہوچکا ہے اور وہ شخص جان گیا ہے کہ شکست اس کا مقدر بن چکی ہے'۔
جس کی سیاست لاشوں کی محتاج ہو جائے، یہ جان لو کہ اس کا ہر حربہ ناکام ہو چکا ہے اور وہ جان گیا ہے کہ شکست اس کا مقدر بن چکی ہے۔
اس سے قبل عمران خان نے پنجاب حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے کارکن ظل شاہ کے قتل کی تحقیقات اور واقعے کو حادثہ قرار دینے کو مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں: ظل شاہ کے ساتھ پیش آئے حادثے کی فوٹیج سامنے آگئی
یہ بھی پڑھیں: ظل شاہ قتل کی تحقیقات مسترد، عمران خان کا لاہور میں ریلی نکالنے کا اعلان
عمران خان نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ اگر ظل شاہ کی موت حادثے میں ہوئی تو اُس کے جسم پر 25 سے زائد تشدد کے نشانات کیوں تھے اور اُس کے نازک اعضا پر کس نے تشدد کیا؟۔