دنیا کی وزنی ترین مولی وزن جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

ریکارڈ توڑ مولی کو چھ ماہ تک اگنے دیا گیا تھا۔

جاپانی کمپنی کی اگائی گئی دنیا کی وزنی ترین مولی [فائل-فوٹو]

ایک جاپانی کمپنی نے اس وقت گنیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کرلیا جب اس کے ملازمین نے 45 کلو وزنی مولی کی کٹائی کی۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق جاپان کی مانڈا فرمنٹیشن کمپنی، جو خمیر شدہ پودوں سے تیار کردہ سپلیمنٹس اور کھادوں میں مہارت رکھتی ہے، ہر سال اپنی ٹیکنالوجی کی مدد سے دیوہیکل مولیاں اگاتی ہے۔

آرگنائزیشن کا کہنا تھا کہ کمپنی نے فروری کے آخر میں مولی کی کٹائی کی جس کا وزن 45 کلو گرام ہے اور اس طرح اس نے سب سے بھاری مولی کا ریکارڈ حاصل کیا ہے۔








View this post on Instagram


A post shared by Guinness World Records (@guinnessworldrecords)




گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق جاپانی کمپنی عموماً تین ماہ بعد اپنی مولیوں کی کٹائی کرتی ہے تاہم ریکارڈ توڑ مولی کو چھ ماہ تک اگنے دیا گیا تھا۔
Load Next Story