امریکا میں کویت کی نئی سفیر شیخہ الصباح نے حلف اُٹھالیا

شیخہ الزین الصباح نے امریکا کے نام سے ایک فلم بنائی تھی جسے 9 عالمی ایوارڈز ملے تھے

امریکا میں کویت کی نئی سفیر شیخہ الزین صحافی اور فلم ساز ہیں ہیں؛ فوٹو: فائل

کویت نے امریکا میں اپنے سفیر کے لیے 49 سالہ خاتون صحافی شیخہ الزین الصباح کا انتخاب کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ولی عہد نے شیخہ الزین الصباح کو امریکا میں کویت کے سفیر جاسم البدیوی کی جگہ تعینات کردیا ہے۔نئی خاتون سفیر پیشے کے لحاظ سے صحافی رہی ہیں اور فلم سازی میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

شیخہ الصباح نے 2009 میں امریکا کے نام سے ایک فلم بھی بنائی جس نے کانز فلم فیسٹیول میں فپریسی پرائز اور قاہرہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین فلم سمیت 9 کا ایوارڈ اپنے نام کیے جب کہ 19 نامزدگیاں حاصل کیں۔

علاوہ ازیں شیخہ الزین الصباح نے نیشنل کری ایٹو انڈسٹریز گروپ کی بنیاد رکھی، اس گروپ نے مینا کے علاقے میں لکھاریوں کا پہلا انکیوبیٹر شروع کرنے کے لیے Netflix کے ساتھ کام کیا۔


صحافت اور فلم سازی کے علاوہ شیخہ الزین الصباح وزارتِ امورِ نوجوانان میں 2013 سے 2018 کے دوران سیکرٹری کی ذمہ داریاں بھی نبھاتی رہی ہیں اور نوجوانوں کے لیے فلم سازی کے لیے فنڈز مختص کیا۔

2019 میں شیخہ الزین صباح کو خاتون وزیر کے لیے بھی پیشکش ہوئی تھی تاہم انھوں نے انکار کردیا تھا۔

شیخہ الزین الصباح کو 2017 میں الحیثم عرب میڈیا ایوارڈ سے بھی نوازا گیا جب کہ خلیجی عرب ممالک کی تنظیم گلف کوآپریشن کونسل کی جانب سے 2022 میں نوجوانوں کے شعبے میں خدمات کے لیے تمغہ برائے حسن کارکردگی بھی ملا تھا۔

1974 میں پیدا ہونے والی شیخہ الزین الصباح نے 2003 میں یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا سے فلم سازی میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی جب کہ 1996 میں بوسٹن یونیورسٹی کے کالج آف کمیونیکیشن سے بیچلر کیا تھا۔
Load Next Story