مداحوں کا اکشے کمار سے ہیرا پھیری 3 کے ہدایتکار کو تبدیل کرنے کا مطالبہ

گزشتہ دنوں فلم ہیرا پھیری 3 کا اعلان کیا گیا تھا

(فائل فوٹو)

بالی ووڈ کی مشہور فرنچائز ہیرا پھیری کے شائقین نےنئی فلم کے ہدایتکار کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

فلم ہیرا پھیری 3 کا سالوں سے بےصبری سے انتظار کرنے والے شائقین نے فرحاد شمسی کو تبدیل کر کے ان کی جگہ کسی اور ہدایتکار سے فلم کی عکسبندی کروانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

شائقین نے سوشل میڈیا پر ہیرا پھیری 3 اسٹار اکشے کمار کو ایک آن لائن خط لکھا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ ہیرا پھیری 3 فرحاد شمسی کے بجائے کسی اچھے ہدایتکار سے کروائی جائے کیونکہ فرحاد فلموں میں واٹس ایپ جیسے لطیفے شامل کرتے ہیں جس پر بلکل ہنسی نہیں آتی۔
Load Next Story