شاہ سلمان کی ایرانی صدر کو سعودی عرب دورے کی دعوت ایران کا خیرمقدم

ابراہیم رئیسی نے شاہ سلمان کی دعوت کا خیرمقدم کیا ہے، دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ میں بھی جلد ملاقات کا امکان

فوٹو؛ فائل

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے شاہ سلمان کی جانب سے سعودی عرب کے دورے کی دعوت کا خیرمقدم کیا ہے جبکہ ایرانی وزیر خارجہ نے سعودی ہم منصب سے ملاقات کے لیے تین مقامات تجویز کردیے۔

غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی صدر کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف برائے سیاسی امورمحمد جمشیدی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ سعودی فرمانروا نے صدر ابراہیم رئیسی کو ریاض مدعو کرلیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط معاشی و سیاسی تعاون پر زور دیا ہے۔

محمد جمشیدی کے مطابق ایرانی صدر نے شاہ سلمان کی دعوت کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ ایران سعودی عرب سے تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہے۔
Load Next Story