امیتابھ بچن کی طبعیت اچانک خراب ڈاکٹرز کو گھر بُلا لیا گیا

امیتابھ بچن اپنی ایک نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوکر شدید زخمی ہوگئے تھے

(فائل فوٹو)

بالی ووڈ لیجنڈ امیتابھ بچن نے اپنے حالیہ بلاگ میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ رات اچانک اُن کی طبعیت بگڑ گئی تھی جس کے باعث ڈاکٹرز کو فوری طور پر ٹریٹمنٹ کیلئے گھر بُلایا گیا۔

امیتابھ بچن کئی سالوں سے مداحوں کو اپنی زندگی میں ہونے والے واقعات سے باخبر رکھنے کیلئے بلاگز لکھتے آرہے ہیں جنہیں دنیا بھر میں موجود ان کے مداح بےحد دلچسپی سے پڑھتے ہیں اور یوں اپنے پسندیدہ اداکار سے جُڑے رہتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے حالیہ بلاگ میں امیتابھ بچن نے انکشاف کیا ہے کہ اچانک رات کے وقت ان کی طبعیت بگڑ گئی تھی اور انہیں شدید درد کا سامنا تھا۔

اداکار نے بتایا کہ ان کی پسلیوں میں شدید درد اُٹھا جس کے بعد ان کے پیر کے انگوٹھے اور ہاتھ میں بھی شدید درد ہونے لگا جس کی وجہ سے فوری طور پر ڈاکٹرز کو رات گئے ہی گھر پر بُلانا پڑگیا۔
Load Next Story