پاک ایران تجارت میں رکاوٹوں کا جائزہ لے رہے ہیں ایس ایم منیر

دنیا بھر میں غذائی اجناس اور مصنوعات کی بڑھتی ہوئی طلب کوپورا کرنے کی پاکستان بھرپورصلاحیت رکھتاہے،چیف ایگزیکٹوٹی ڈیپ

دنیا بھر میں غذائی اجناس اور مصنوعات کی بڑھتی ہوئی طلب کوپورا کرنے کی پاکستان بھرپورصلاحیت رکھتاہے،چیف ایگزیکٹوٹی ڈیپ۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
چیف ایگزیکٹوٹی ڈیپ ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ حکومت سنجیدگی کے ساتھ پاکستانی تجارتی لین دین کوفروغ دینے کے لیے سرگرم عمل ہے جس کی روشن دلیل جنوبی کوریا کو آزادتجارتی معاہدے کی پیشکش ہے۔


دنیا بھر میں غذائی اجناس اور مصنوعات کی بڑھتی ہوئی طلب کوپورا کرنے کی پاکستان بھرپورصلاحیت رکھتاہے جس کے لیے پیداواری سرگرمیوں کوزیادہ سے زیادہ فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے ایک عشائیے سے خطاب کے دوران کہی، اس موقع پر کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین،کرکٹر شاہد آفریدی، مہتاب الدین چائولہ،ایس ایم نصیربھی موجودتھے۔

ایس ایم منیر نے کہا کہ ٹی ڈیپ علاقائی تجارت کے ساتھ امریکی، یورپی، جاپانی،افریقی مارکیٹوں تک رسائی کیلیے سرگرم ہے،وزارت تجارت پاک ایران تجارت بڑھانے میں دلچسپی رکھتی ہے جس کیلیے تجارت میں حائل مشکلات کا جائزہ لے رہے ہیں اور انہیں دور کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرینگے۔
Load Next Story