- کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار
- آئی ایم ایف معاہدے پر حکومتی ناکامی کا سوال، وزیر خزانہ طیش میں آ گئے
- سیاحوں میں مقبول وینس کی نہرکا پانی اچانک سبز ہوگیا
- پی ٹی آئی نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کیلیے کمیٹی تشکیل دیدی
- گرلز اسکول کی ٹینکی میں چھپکلی گرگئی، پانی پینے سے 20 بچوں کی طبیعت خراب
- چیف جسٹس نے ’’گڈ ٹو سی یو‘‘ کہہ کر مقدمے کی درخواست نمٹادی
- بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات، 75 افراد ہلاک
- 9مئی واقعات؛ پی ٹی آئی کے 40 کارکنوں پر مقدمات سے دہشتگردی کی دفعات ختم
- لاپتا شہریوں کو بازیاب کرانا ریاست کی ذمہ داری ہے، سندھ ہائیکورٹ
- معاشی بحالی کیلیے طویل المدتی پالیسی بنانا ناگزیر
- 2027 تک ملکی معیشت کو سود سے پاک کرنا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
- شہریار آفریدی کو جیل میں ڈیتھ سیل سے اے کلاس فراہم کرنے کی درخواست
- نئے انگلش کرکٹرز بھی امریکی لیگ کے نشانے پر آگئے
- شاہینز زمبابوے میں ون ڈے سیریز ہارنے پر مایوس، مستقبل کیلیے پرعزم
- خواتین قیدیوں سے بدسلوکی کے معاملے پر 2 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل
- نیشنل گیمز؛ بسمہٰ خان کا سوئمنگ پول پر راج، 8 گولڈ میڈلز جیت لیے
- بھارتی فوج تمغوں کے لالچ میں جعلی مقابلوں کی اسپیشلسٹ بن گئی
- انتخابات نظرثانی کیس: چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں سماعت آج ہوگی
- طلبا میں متعدد ذہانتوں کی نگہداشت
- معذور طالبہ کے مددگار کتے کو بھی ڈپلوما ڈگری دیدی گئی
وسیم اکرم نے پاکستان کو ’’ون ڈے ورلڈکپ‘‘ کیلئے فیورٹ ٹیم قرار دیدیا

بھارت میں مضبوط بالنگ اٹیک رکھنے والی ٹیم ہی کامیاب ہوگی، سابق کرکٹر (فوٹو: ایکسپریس ویب)
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بھارت میں شیڈول ون ڈے ورلڈکپ کیلئے ’’پاکستان‘‘ کو فیورٹ قرار دیدیا۔
سابق کپتان و سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم سے بھارتی نیوز چینل اسپورٹس تک کے میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ ’’کیا وہ پاکستان اس سال ورلڈکپ جیتنے والی فیورٹ ٹیموں میں شامل کرتے ہیں جس وسیم اکرم نے جواب دیا کہ بلکل، پاکستان کے پاس شاہین آفریدی جیسے فاسٹ بولر موجود ہیں، جنہوں نے مسلسل دوسری بار اپنی ٹیم کو پی ایس ایل میں ٹائٹل جتوایا، وہ کیرئیر کی بہترین فارم میں ہیں‘‘۔
اسی طرح حارث رؤف، نسیم شاہ، محمد حسنین، احسان اللہ جیسے نوجوان اور پرجوش بالرز موجود ہیں، مجھے لگتا چونکہ ورلڈکپ بھارت میں شیڈول ہے تو مضبوط بالنگ اٹیک رکھنے والی ٹیم کامیاب ہوگی کیونکہ وہاں کی پچز بیٹرز کیلئے دوستانہ ہوں گی۔
مزید پڑھیں: ون ڈے ورلڈکپ، پاکستانی شرکت حکومتی اجازت سے مشروط
دوسری جانب انگلینڈ کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر مائیکل وان نے دفاعی چیمپئین انگلینڈ کو ٹرافی کا بڑا دعویدار ٹھہرایا تھا۔
مائیکل وان کا کہنا تھا کہ انگلیںڈ کے پاس کوالٹی اسپن اٹیک ہے جبکہ جوفرا آچر بھی انجری سے بجات پاکر واپس اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں، جو کسی بھی ٹیم کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں۔ انگلش ٹیم اگر جارحانہ انداز اپناتی ہے تو وہ مضبوط قوت بن سکتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔