عامر لیاقت کے بچوں نے رمضان کی آمد پر والد کے نام جذباتی پیغام جاری کر دیا

مایاناز میزبان عامر لیاقت حسین کی وفات کے بعد پہلے رمضان المبارک پر ہر آنکھ اشکبار ہے

(فائل فوٹو)

ایکسپریس نیوز سے رمضان ٹرانسمیشن کی نشریات کی میزبانی کرنے والے مایاناز میزبان عامر لیاقت حسین کی وفات کے بعد پہلے رمضان المبارک پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔

جہاں قوم سال 2023 کے ماہِ صیام میں عامر لیاقت کی کمی محسوس کر رہی ہے وہیں ان کے دونوں بچے دُعائے عامر اور احمد عامر نے والد کے نام سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کر کے والد سے جدائی کے غم کا اظہار کیا ہے۔

عامر لیاقت حسین کی پہلی اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے دونوں بچوں کی جانب سے لکھے گئے پیغامات کو سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔
Load Next Story