بھارتی ہدایتکار پردیپ سرکار 68 سال کی عمر میں چل بسے
پردیپ سرکار لگا چونری میں داغ اور مردانی جیسی مشہورفلموں کے ہدایتکار تھے
(فائل فوٹو)
فلم لفنگے پرندے اور مردانی کیلئے مشہور بھارتی فلمساز پردیپ سرکار67 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پردیب سرکار پرینیتا، ہیلی کاپٹر ایلا، لفنگے پرندے اور مردانی جیسی فلموں کی ہدایت کاری کے لیے مشہور تھے۔ آج صبح ہدایت کار ہنسل مہتا نے ٹوئٹر پر ساتھی ہدایتکار کی موت کی افسوسناک خبر شیئر کرتے ہوئے گہرے دُکھ کا اظہار کیا۔

Ohh! That's so shocking!
Rest in peace Dada!!🙏 https://t.co/wOCqOlVd5Z
یاد رہے کہ پردیپ سرکار ڈائیلاسز پر تھے اور ان کی پوٹاشیم کی سطح بہت کم ہو گئی تھی جس کی وجہ سے حالت بگڑنے پر انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔