- پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹرولز کی ایک اور جعلسازی بے نقاب
- پی ٹی آئی کے سینیٹرز کی جانب سے نو مئی پر مذمتی قرارداد سینیٹ میں جمع
- جناح ہاؤس حملے میں 260 سے زائد شرپسندوں کی گرفتاری کیلیے فہرستیں تیار
- نواز شریف کی بطور پارٹی صدر بحالی کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر
- سپریم کورٹ میں انتخابات نظرثانی کیس کی سماعت کچھ ہی دیر بعد ملتوی
- پی ٹی آئی ویمن ونگ کی رہنما کنیز فاطمہ نے بھی پارٹی چھوڑ دی
- کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار
- آئی ایم ایف معاہدے پر حکومتی ناکامی کا سوال، وزیر خزانہ طیش میں آ گئے
- سیاحوں میں مقبول وینس کی نہرکا پانی اچانک سبز ہوگیا
- پی ٹی آئی نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کیلیے کمیٹی تشکیل دیدی
- گرلز اسکول کی ٹینکی میں چھپکلی گرگئی، پانی پینے سے 20 بچوں کی طبیعت خراب
- چیف جسٹس نے ’’گڈ ٹو سی یو‘‘ کہہ کر مقدمے کی درخواست نمٹادی
- بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات، 75 افراد ہلاک
- 9مئی واقعات؛ پی ٹی آئی کے 40 کارکنوں پر مقدمات سے دہشتگردی کی دفعات ختم
- لاپتا شہریوں کو بازیاب کرانا ریاست کی ذمہ داری ہے، سندھ ہائیکورٹ
- معاشی بحالی کیلیے طویل المدتی پالیسی بنانا ناگزیر
- 2027 تک ملکی معیشت کو سود سے پاک کرنا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
- شہریار آفریدی کو جیل میں ڈیتھ سیل سے اے کلاس فراہم کرنے کی درخواست
- نئے انگلش کرکٹرز بھی امریکی لیگ کے نشانے پر آگئے
- شاہینز زمبابوے میں ون ڈے سیریز ہارنے پر مایوس، مستقبل کیلیے پرعزم
ون ڈے ورلڈکپ؛ پاکستان کے میچ بنگلادیش منتقل کیے جانے کی تجویز

فوٹو؛ فائل
دبئی: بھارت اور پاکستان کے مابین کشیدہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر ون ڈے ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کے میچز انڈیا سے بنگلا دیش منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے گذشتہ ہفتے دبئی میں ہونے والے اجلاسوں میں غیررسمی طور پر اس بات پرغور کیا گیا کہ اکتوبر میں بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستان کے میچ پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظر بنگلا دیش منتقل کردیے جائیں۔
ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق اس سلسلے میں ایشیا کپ کے ماڈل کو سامنے رکھا جارہا ہے جو پاکستان میں کھیلا جائے گا مگر انڈیا کے میچ نیوٹرل وینیو پر منتقل کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: مجھے نہیں لگتا پاکستان 2023 ورلڈکپ کیلئے بھارت میں میچز کھیلے گا، وسیم خان
آئی سی سی کے اجلاسوں کی سائیڈ لائنز پر ہونے والی غیررسمی بات چیت میں پاکستان کرکٹ بورڈ نےتجویز دی ہے کہ ایشیا کپ کے ماڈل کا اطلاق ورلڈ کپ پر بھی کیا جاسکتا ہے۔
ون ڈے ورلڈ کپ 2023 پانچ اکتوبر سے بھارت میں کھیلا جائے گا۔ تاہم پی سی بی کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ میں گرین شرٹس کی شرکت کا انحصار ایشیا کپ کے حوالے سے بھارت کے فیصلے پر ہوگا۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کی ون ڈے میں بادشاہی برقرار، ٹی20 میں راشد کا پہلا نمبر
آئی سی سی کے اجلاسوں میں پاکستان کے میچز بنگلادیش منتقل کرنے کے امکان پر محض ایک آپشن کے طور پر غیررسمی تبادلہ خیال ہوا ہے اوراس ضمن میں باضابطہ گفت و شنید نہیں ہوئی، مگر پاکستان نےاجلاسوں میں پر زور انداز میں یہ معاملہ اٹھایا ہے کہ انڈیا پاکستان میں ایشیا کپ کے میچ نہیں کھیل رہا اور اس کا اثر آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی پر ہوسکتا ہے جس کا انعقاد فروری 2025میں پاکستان میں ہوگا۔
ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کے ہائبرڈ ماڈل سے اصولی طور پر اتفاق کرلیا ہے جس کے تحت یہ ٹورنامنٹ پاکستان میں ہوگا مگر بھارت اپنے میچ نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا جس کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔
مزید پڑھیں: ون ڈے ورلڈکپ؛ ممکنہ تاریخوں اور وینیوز کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا، نام سامنے آگئے
نیوٹرل وینیو کے طور پر یو اے ای، اومان، سری لنکا یا انگلینڈ کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔ پاک بھارت میچز بھی نیوٹرل وینیو پر کھیلے جائیں گے اور اگر بھارت فائنل میں پہنچ گیا تو پھر فائنل بھی نیوٹرل وینیو ہی پر ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔