- پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹرولز کی ایک اور جعلسازی بے نقاب
- پی ٹی آئی کے سینیٹرز کی جانب سے نو مئی پر مذمتی قرارداد سینیٹ میں جمع
- جناح ہاؤس حملے میں 260 سے زائد شرپسندوں کی گرفتاری کیلیے فہرستیں تیار
- نواز شریف کی بطور پارٹی صدر بحالی کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر
- سپریم کورٹ میں انتخابات نظرثانی کیس کی سماعت کچھ ہی دیر بعد ملتوی
- پی ٹی آئی ویمن ونگ کی رہنما کنیز فاطمہ نے بھی پارٹی چھوڑ دی
- کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار
- آئی ایم ایف معاہدے پر حکومتی ناکامی کا سوال، وزیر خزانہ طیش میں آ گئے
- سیاحوں میں مقبول وینس کی نہرکا پانی اچانک سبز ہوگیا
- پی ٹی آئی نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کیلیے کمیٹی تشکیل دیدی
- گرلز اسکول کی ٹینکی میں چھپکلی گرگئی، پانی پینے سے 20 بچوں کی طبیعت خراب
- چیف جسٹس نے ’’گڈ ٹو سی یو‘‘ کہہ کر مقدمے کی درخواست نمٹادی
- بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات، 75 افراد ہلاک
- 9مئی واقعات؛ پی ٹی آئی کے 40 کارکنوں پر مقدمات سے دہشتگردی کی دفعات ختم
- لاپتا شہریوں کو بازیاب کرانا ریاست کی ذمہ داری ہے، سندھ ہائیکورٹ
- معاشی بحالی کیلیے طویل المدتی پالیسی بنانا ناگزیر
- 2027 تک ملکی معیشت کو سود سے پاک کرنا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
- شہریار آفریدی کو جیل میں ڈیتھ سیل سے اے کلاس فراہم کرنے کی درخواست
- نئے انگلش کرکٹرز بھی امریکی لیگ کے نشانے پر آگئے
- شاہینز زمبابوے میں ون ڈے سیریز ہارنے پر مایوس، مستقبل کیلیے پرعزم
بھارت اپنی ٹیم پاکستان نہیں بھیج سکتا تو ہم کیسے بھیجیں؟ نجم سیٹھی

(فوٹو؛ فائل)
اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اگر بھارت اپنی ٹیم پاکستان نہیں بھیج سکتا تو ہم کیسے بھارت جائیں، ایشیا کپ کے میچز نیوٹرل مقام پر رکھنے کی تجویز دی ہے۔
چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے خلاف ہم نے اپنے ٹاپ پلیئرز کو آرام دیا اور سیریز کیلیے اے ٹیم کو بھیجا تھا کیونکہ ہم اپنے نوجوانوں کو ٹیسٹ کرنا تھا۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ اس سیریز کے ٹیسٹ میں کچھ لوگ فیل ہوگئے اور کچھ کامیاب ہوگئے البتہ یہ بھی حقیقت ہے کہ دبئی اور پی ایس ایل والی پچز میں بہت فرق ہے۔ یہ ایک کامیاب تجربہ تھا کیونکہ ٹیم کے ساتھ مقامی کوچز تھے اور کوئی غیرملکی نہیں تھا۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ایشا کپ کیلئے مقام کے تعین پر بات چیت جاری ہے، بھارت کا مؤقف ہے کہ ایشیا کپ نیوٹرل مقام پر ہونا چاہئے جبکہ ہمارا موقف تھا کہ اگر آپ نہیں آئیں گے تو ہم کیسے بھارت جاسکتے ہیں، اگر بھارت کا یہ سیاسی مسئلہ ہے تو ہمارا بھی یہ سیاسی مسئلہ ہی ہے۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاکستان اپنے میچز سری لنکا یا بنگلہ دیش میں کھیلنا چاہتا ہے، پی سی بی
انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت کو تجویز دی کہ پاکستان اپنے میچز پاکستان میں کھیلے اور بھارت والے نیوٹرل مقام پر ہوں۔
نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ میرے پاس پی سی بی کا اعزازی عہدہ ہے، مجھے کچھ نہیں ملتا، پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کا مینڈیٹ چار ماہ کا ہے، اگلے ماہ یہ مینڈیٹ پورا ہوجاٸیگا جس کے بعد الیکشن ہوں گے۔
انہوں نے ساتھ میں یہ بھی کہا کہ پی ایس ایل واپس ٹریک پر آ چکا ہے، لیگ کا شاندار انعقاد ہماری بڑی کامیابی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔