ڈالر ایک دن حاوی رہنے کے بعد آج روپے کے مقابلے میں دباؤ کا شکار
انٹرا بینک میں ڈالر 33 پیسے کمی کے بعد 96 روپے 30 پیسے میں ٹریڈ ہورہا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 97 روپے 60 پیسے سے 97 روپے 85 پیسے میں فروخت کیا جارہا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل
امریکی کرنسی ایک دن حاوی رہنے کے بعد روپے کے مقابلے میں دباؤ کا شکار ہے، آج ڈالر کی قدر میں 33 پیسے کمی آئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر اور روپے کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے۔ بینکوں کے درمیان ڈالر 33 پیسے کمی کے بعد 96 روپے 30 پیسے میں ٹریڈ ہورہا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 97 روپے 60 پیسے سے 97 روپے 85 پیسے میں فروخت کیا جارہا ہے۔